Maktaba Wahhabi

354 - 372
خاندان اورمعاشرہ خاندان معاشرے کابنیادی یونٹ خاندان معاشرے کا سب سے اہم اور بنیادی یونٹ ہے جو مرد اور عورت کے درمیان رشتہ ازدواج سے وجود میں آتا ہے۔معاشرے کی ترقی ونشوونما کا انحصار جہاں خاندان پر ہے وہاں معاشرے کی تنزلی وانتشار کا بھی انحصاراسی خاندان پر ہے۔کیونکہ خاندان ہی معاشرے کی اساسی اکائی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اسی سے معاشرے وجود میں آتے ہیں۔جس قدر خاندان کی اکائی مضبوط اور مستحکم ہو گی اسی قدرہی معاشرہ اورریاست مضبوط اورمستحکم ہوں گے۔خاندان کی اہمیت کااندازہ اس سے لگایاجاسکتاہے کہ خاندان کی بقاء اورتحفظ کوشریعت کے بنیادی مقاصدمیں شمارکیاگیاہے۔اوراسلامی تعلیمات کاایک مکمل شعبہ جومناکحات یااسلام کے عائلی نظام سے موسوم ہے۔اس مقصدکے لئے وجودمیں لاگیاہے۔قرآن میں ایک تہائی سے زائداحکام،عائلی نظام کومنضبط کرنے کے لئے آئے ہیں۔مذکورہ بحث کی مکمل تفصیلات معلوم کرنے سے قبل ہم معاشرے کی تعریف بیان کرتے ہیں۔جب کہ خاندان کی تعاریف باب اول میں تفصیلا گذر چکی ہیں۔ مختلف کنبے،قبیلے اورخاندان مل کرایک معاشرہ تشکیل پاتاہے۔جومختلف قسم کے قوموں اورافرادکواپنے اندرشامل کیے ہوتاہے۔خاندانوں کے اجتماع سے جو معاشرہ تشکیل پاتا ہے اس کی تعریف حسب ذیل ہے۔ معاشرے کی تعریفات محمداسحاق صدیقی معاشرہ کی تعریف ان الفاظ میں کرتے ہیں: ’’یہ انسانی روابط کاایک کلی مجموعہ ہے اس حیثیت سے کہ یہ روابط عمل سے پیداہوتے ہیں۔جو ذرائع ومقاصدکے رشتہ سے قائم ہے۔‘‘ مذکورہ بات فلاسفہ نے بھی کہی۔ارسطوکے اس قول کوبے حدشہرت حاصل ہوئی: ’’انسان ایک معاشرت پسندحیوان ہے۔‘‘ اورزمانہ بھی آج تک اس بات کی شہادت دے رہاہے کہ انسان دوسروں کامحتاج ہے۔انسان دوسروں سے مستغنی نہیں ہو سکتا۔احتیاجات فکرانسانی کے باہمی رشتوں کومضبوط تربناتی ہے۔اورایک معاشرہ اورسوسائٹی وجودمیں آتی ہے۔امام ابن خلدون رحمہ اللہ اسی طرف اشارہ فرماتے ہیں: افرادانسانی کااکھٹے مل جل کررہناایک ناگزیرامرہے اوریہ حقیقت ہے جسے اہل علم اس طرح بیان کرتے ہیں کہ انسان پیدائشی طور پر مدنیت پسندواقع ہواہے۔‘‘ گویامعاشرہ کی تعریفات کاحاصل یہ ہے:
Flag Counter