Maktaba Wahhabi

247 - 372
والدین کی خدمت والدین کی خدمت اولاد پرفرض ہے اوروالدین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی اولاد کے ما ل میں سے تصرف کرے۔ باپ اپنے بیٹے کے مال میں سے بقدر ضرورت لے سکتا کیونکہ بیٹے اور اس کے جان و مال پر باپ اختیار رکھتا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’ إن اطیب ما أکلتم من کسبکم وإن أولادکم من کسبکم‘‘ ۳۶؎ ’’ سب سے پاکیزہ مال وہ ہے جو تم اپنے ہاتھوں کی کمائی سے کھاتے ہو او راولاد بھی تمہاری کمائی ہے۔‘‘ حدیث کی متعدد معتبر کتابوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ واقعہ اور فرمان،دس مختلف صحابہ رضی اللہ عنہم نے متعدد روایات کی صورت میں ذکر کیا ہے۔حضرت عمروبن شعیب رضی اللہ عنہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے بالاختصار ذکرکرتے ہیں: ’’ جاء رجل إلی النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم فقال:إن أبی اجتاح مالی فقال:أنت و مالک لإ بیک وقال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إن أولادکم من أطیب کسبکم فکلوا من أموالھم ‘‘ ۳۷؎ ’’ایک شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میرے باپ نے میرا مال تباہ کردیا ہے آپ نے فرمایا کہ تو اور تیرا مال دونوں تیرے باپ کے ہیں مزید فرمایا کہ اولاد تو تمہاری بہترین کمائی ہے تو تم ان کا مال کھاؤ۔‘‘ اسی حدیث کو ایک اور صحابی حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یوں روایت کیا: ’’ أن رجلا قال:یارسول اللّٰہ إن لی مالا وولدا وإن أبی یرید أن یجتاح مالی فقال:أنت و مالک لإبیک ‘‘۳۸؎ ’’ ایک شخص نے عرض کیا،اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم،میرے پاس مال ہے لیکن میری اولاد بھی ہے اور میرا باپ چاہتا ہے کہ میرا مال اڑا دے(ضائع کردے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم ک نے فرمایا:تو اور تیرا مال دونوں تیرے باپ کے ہیں۔‘‘ گذشتہ دونوں احادیث میں ذکر ہونے والا واقعہ بعض کتابوں میں پوری تفصیل سے موجود ہے۔حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ تفصیل سے بیان کرتے ہیں: ’’جاء رجل إلی النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم فقال:یارسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم:إن أبی أخذ مالی،فقال النبی للرجل:اذھب فاتنی بأبیک،فنزل جبریل علیہ السلام،علی النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم،فقال:إن اللّٰہ یقرئک السلام،و یقول:إذ جاء ک الشیخ فسلہ عن شئ قالہ فی نفسہ ما سمعتہ أذناہ،فلما جاء الشیخ قال لہ النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم:ما بال ابنک یشکوک،أترید أن تأخذ مالہ ؟ فقال:سلہ یارسول اللّٰہ ہل أنفقہ إلا علی عماتہ أو خالاتہ أو علی نفسی ؟ فقال النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم:ایہ دعنا من ہذا،أخبرنا عن شیء قلتہ فی نفسک ما سمعتہ أذناک،فقال الشیخ:واللّٰه یارسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ما یزال اللّٰہ یزیدنا بک یقیناً،لقد قلت فی نفسی شیئا ما سمعت أذنای،فقال:قل،وأنا اسمع،قال:قلت:
Flag Counter