Maktaba Wahhabi

26 - 372
اللہ کے نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تمہارے اندر سب سے زیادہ پرہیزگار ہے۔‘‘ اسلامی معاشرت کا بنیادی ادارہ خاندان ہے۔جس کی بہتری اور بھلائی،ابتری یا بربادی پر معاشرے کی حالت کا انحصار ہوتا ہے۔اسلام نے خاندان کی طرف خصوصی توجہ دی ہے تاکہ اس ادارے کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے اور ایک مضبوط،صالح اور فلاحی معاشرے کا قیام وجود میں آئے جو انفرادی و اجتماعی حقوق و فرائض کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرے۔ اسلام ایک فرد کو بھی اہمیت دیتاہے اور ایک خاندان کو خاندانوں کے باہمی اشتراک سے پیدا ہونے والے قبیلے،برادری کو بھی اور قبائل یا برادریوں سے تشکیل پانے والی قوم یا اُمت کو بھی۔اسلام،معاشرے کے ہر ادارے کے حقوق کا تحفظ اور فرائض کا تعین کرتا ہے۔یوں اسلامی معاشرے میں ہر یونٹ کی اہمیت اپنی جگہ مسلّم ہوتی ہے۔انسانی زندگی فرد سے شروع ہوکر درجہ بدرجہ پھیلتی چلی جاتی ہے اوراس طرح سے ایک امت وجود میں آتی ہے۔
Flag Counter