Maktaba Wahhabi

146 - 372
’’جوعورت اپنے خاوندسے بغیروجہ(بغیرکسی شرعی عذر)کے خلع کامطالبہ کرتی ہے وہ جنت کی خوشبوبھی نہیں پائے گی۔‘‘ شیخ البانی نے اس حدیث کوصحیح قرار دیاہے۔مزید برآں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أیما امرأۃ سألت طلاقا من غیربأس فحرام علیہا رائحۃ الجنۃ‘‘۶۳؎ ’’جوکوئی عورت اپنے خاوندسے بغیرکسی وجہ سے طلاق کامطالبہ کرتی ہے۔تواس پرجنت کی خوشبو حرام ہے۔‘‘ الشیخ ناصرالدین البانی اس حدیث کوصحیح قراردیاہے۔ جنت کی خوشبو کی مسافت جنت کی خوشبو کی مسافت کے بارے میں بہت زیادہ احادیث ہیں جن میں جنت کی مسافت مختلف بیان ہوئی ہے۔بعض احادیث میں چالیس سال کی مسافت کاذکرہے اوربعض میں سترسال کی مسافت کا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ’’من قتل معاہدا لم یرح رائحۃالجنۃ وإن ریحہا توجد من مسیرۃ أربعین عاما‘‘۶۴؎ ’’جس شخص نے ذمی آدمی کوقتل کیاوہ جنت کی خوشبو نہیں پائے گا اورجنت کی خوشبو چالیس سال کی مسافت پرپائی جائے گی۔‘‘ ایک اور موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’من قتل رجلا من أہل الذمۃ لم یجد ریح الجنۃ وإن ریحہا لیوجد من مسیرۃ سبعین مرۃ‘‘ ۶۵؎ ’’جس شخص نے اہل ذمہ میں سے کسی شخص کوقتل کردیاوہ جنت کی خوشبو نہیں پائے گااورجنت کی خوشبو سترسال کی مسافت پرپائی جائے گی۔‘‘ مختلعہ(خلع طلب کرنے والی) کے لئے جنت میں داخلے کی ممانعت ایسی عورت جوبلاعذراپنے خاوندسے طلاق یاخلع کامطالبہ کرتی ہے وہ جنت میں ہی داخل نہیں ہوگی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے۔ ’’أیما امرأۃ اختلعت من زوجہامن غیرباس لم ترح رائحۃ الجنۃ‘‘۶۶؎ ’’وہ عورت جوبغیرکسی شرعی عذرکے اپنے خاوندسے خلع کامطالبہ کرتی ہے وہ جنت کی خوشبو نہیں پائے گی۔‘‘ مذکورہ حدیث مبارکہ میں مختلعہ کے لیے جنت کی خوشبو سے محرومی کاذکرہے۔اصول فقہ کاایک قاعدہ ہے۔جوقیاس اولی کے نام سے معروف ہے اس اصول کے تحت خلع طلب کرنے والی عورت پرجنت کی خوشبو بھی حرام ہوجاتی ہے وہ اس طرح کہ جب اسے جنت کی خوشبو نہیں پہنچے گی توجنت توبہت دور کی بات ہے جیسے قرآن میں’’والدین‘‘کو ’اف‘ کہنا ناجائز قرار دیاگیاہے۔تو ان کو مارنا توبالاولی نا جائز ہوا،اسی طرح اگریہ عورت جنت کی خوشبو سے محروم رہے گی توجنت سے بالاولی محروم رہے گی۔ حلال اشیاء میں سے ناپسندیدہ چیزطلاق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے۔ ’’أبغض الحلال إلی اللّٰہ تعالیٰ الطلاق‘‘۶۷؎ ’’حلال اورجائز اشیاءٔ میں سے ناپسندیدہ اورمکروہ چیزطلاق ہے۔‘‘
Flag Counter