Maktaba Wahhabi

137 - 372
1۔مطلق(طلاق دینے والا)کے بارے میں شروط ایسی شرائط جن کاتعلق طلاق دینے والے سے ہے۔وہ درج ذیل ہیں۔ 1۔ صحیح عقداورنکاح کے ساتھ وہ مطلقہ کاخاوند ہو۔ 2۔ بالغ ہو 3۔ عاقل ہو 4۔ وہ ایسا قاصد ہو جس کے پاس مکمل اختیار ہو۔ ان کے علاوہ غلطی کرنے والے،مجبور،غضیال،بے وقوف اورمریض کی طلاق کی واقع ہونے کے بارے میں فقہاء کااختلاف ہے۔ 2۔وہ شرائط جومطلقہ کے بارےمیں ہیں بیوی کاقیام(خاوند کے ہاں) حقیقتاً ہویا حکماً ہو۔اورجب خاوند اپنی بیوی کو طلاق دے تواس کی تعیین بیوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہو یا اس کی صفت بیان کرتے ہوئے ہو یا اس کی نیت کرتے ہوئے ہو۔ 3۔وہ شرائط جوصیغہ یالفظ کے بارے میں ہیں طلاق کے لیے ایسالفظ بولاجائے جوسختی اورسنگینی کواپنے اندر سموئے ہوئے ہو۔یاایسالفظ بولاجائے جس کااعتبار کیاجاسکے کہ یہ طلاق پردلالت کرتاہے۔اوروہ لفظ طلاق کے عوض میں بولاجائے مختلف حالات کااعتبار کرتے ہوئے وہ لفظ لکھاجائے یا اس کااشارہ کیاجائے۔۳۷؎
Flag Counter