Maktaba Wahhabi

154 - 191
۴۔ اسلوب ترغیب کا استعمال،کہ صبر اور جہاد میں سچائی سے مال غنیمت اور عزت و اقتدار کا ملنا ۵۔ اسلوب ترہیب کا استعمال،کہ کمزوری اور سستی کی وجہ سے …اگرچہ وہ اہل حق میں ہو… تباہی و بربادی کا ہونا ۶۔ اسلوب تقابل کا استعمال ۷۔ صبر اور جہاد میں سچائی کے حصول کے لیے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی یاددہانی/ دعوت میں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کی یاددہانی ۸۔ بلندیوں اور رفعتوں کو پانے کی ایک بہترین چابی آخرت کو اپنا ہدف بنانا گفتگو کا خلاصہ یہ ہے،کہ سلف صالحین میدانِ جہاد میں لڑائی کے آغاز سے پہلے غیر مسلموں کو دائرۂ اسلام میں داخل ہونے کی دعوت دیا کرتے تھے۔علاوہ ازیں آپس میں ایک دوسرے کو بھی وعظ و نصیحت کرتے تھے۔جہاد میں صبر اور ثابت قدمی کی ترغیب دیتے۔دنیا سے بے رغبتی اور جنت اور اس کی نعمتوں کی طرف سبقت لے جانے کی ایک دوسرے کو تلقین کرتے۔ربِّ کریم ہمیں اور ہماری نسل کو ان نیک بخت لوگوں کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق فرما دیجیے۔إِنَّکَ جَوَّادٌ کَرِیْمٌ۔ 
Flag Counter