Maktaba Wahhabi

147 - 191
مُعَوَّلٍ فَامْتَنِعُوْا بِسُیُوْفِکُمْ وَ تَعَاوَنُوْا،وَ لْتَکُنْ ہِیَ الْحُصُوْنُ۔‘‘ [’’اے مسلمانوں کے گروہ! تم ہی عرب ہو اور(اب)تم کنبے سے جُدا،امیر المؤمنین اور اہلِ اسلام کی مدد سے دُور،عجمی لوگوں کے دیس میں پہنچ چکے ہو۔ اور یقینا اللہ تعالیٰ کی قسم!(ایک)ایسے دشمن کے مدِّمقابل آ چکے ہو،جن کی تعداد بہت زیادہ اور تمہارے خلاف غیض و غضب انتہائی شدید ہے،آپ لوگوں نے اُن کی جانوں،شہروں اور عورتوں میں انہیں نقصان زِک پہنچایا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی قسم! ناگوار جگہوں(یعنی میدانِ جنگ)میں مقابلے میں سچائی / کھڑا پن اور صبر کے علاوہ کوئی چیز نہ تو ان لوگوں سے نجات دلوائے گی اور نہ ہی کل(یعنی روزِ قیامت)اللہ تعالیٰ کی رضامندی تک پہنچائے گی۔ اچھی طرح سنو! یقینا وہ سنّت لازمہ ہے۔بلاشبہ تمہارے پیچھے زمین(یعنی لمبی مسافت)ہے۔تمہارے اور مسلمانوں کے امیر اور ان کی جماعت کے درمیان صحراء اور طویل فاصلہ ہے۔اس میں صبر اور اللہ تعالیٰ کے وعدے کی امید کے سوا کوئی جائے پناہ اور قابل اعتماد چیز نہیں۔وہ(یعنی اللہ تعالیٰ)کے اعتماد اور بھروسا کے لیے بہترین ہیں۔اپنی تلواروں کے ساتھ(اپنا)بچاؤ کرو ایک دوسرے سے تعاون کرو اور تمہاری تلواریں ہی تمہارے لیے قلعے بن جائیں۔‘‘] ثُمَّ ذَہَبَ إِلَی النِّسَآئِ،فَوَصَّاہُنَّ۔ پھر وہ خواتین کی طرف تشریف لے گئے اور انہیں نصیحت فرمائی۔ ثُمَّ عَادَ فَنَادٰی: ’’یَا مَعْشَرَ أَہْلِ الْإِسْلَامِ! حَضَرَ مَا تَرَوْنَ،فَہٰذَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى اللّٰه عليه وسلم وَ الْجَنَّۃُ أَمَامَکُمْ،وَ الشَّیْطَانُ وَ النَّارُ خَلْفَکُمْ۔‘‘
Flag Counter