Maktaba Wahhabi

138 - 191
[’’اللہ تعالیٰ کی قسم! اے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !(میں نے ایسے نہیں کہا)مگر اس امید پر،کہ میں اس(یعنی جنت)والوں میں سے ہو جاؤں۔‘‘] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فَإِنَّکَ مِنْ أَہْلِہَا۔‘‘ [’’سو تم یقینا اس(یعنی جنت)والوں میں سے ہو۔‘‘] فَأَخْرَجَ تَمَرَاتٍ مِنْ قَرْنِہٖ،فَجَعَلَ یَأْکُلُ مِنْہُنَّ۔ثُمَّ قَالَ: ’’لَئِنْ أَنَا حُیِیْتُ حَتّٰی آکُلَ تَمَرَاتِيْ ہٰذِہٖ،إِنَّہَا لَحَیَاۃٌ طَوِیْلَۃٌ۔‘‘ [’’تو انہوں نے اپنے …… سے کھجوریں نکال کر کھانا شروع کیں۔پھر کہنے لگے: ’’البتہ اگر میں ان کھجوروں کے کھا لینے تک زندہ رہوں،تو بلاشبہ وہ تو یقینا بہت لمبی زندگی ہے۔‘‘] انہوں(راوی)نے بیان کیا: ’’فَرَمٰی بِمَا کَانَ مَعَہٗ مِنَ التَّمَرِ،ثُمَّ قَاتَلَہُمْ حَتّٰی قُتِلَ۔‘‘[1] سو انہوں نے اپنے پاس موجود کھجوروں کو پھینک دیا۔پھر دشمن سے لڑنے لگے، یہاں تک قتل کر دئیے گئے۔‘‘] رَضِيَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ وَ أَرْضَاہُ۔ اس حدیث میں دیکھتے ہیں،کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے معرکۂ بدر میں،حضرات صحابہ کو،اللہ ربّ العزت سے جنت لینے کی غرض سے ان کی راہ میں اپنی جانیں قربان کرنے کی دعوت دی۔
Flag Counter