Maktaba Wahhabi

100 - 191
تو اسے اپنے نفس کے متعلق خصوصی طور پر اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنے اور اپنے ہمراہ جانے والے مسلمانوں کے ساتھ بھلائی کرنے کی تلقین فرماتے۔‘‘] اور فرماتے: ’’إِذَا لَقِیْتَ عَدُوَّکَ فَادْعُہُمْ إِلٰی ثَلَاثِ خِصَالٍ-أَوْ-خِلَالٍ۔[1] فَأَیَّتَہَا [فَأَیَّتَہُنَّ] [2] أَجَابُوْکَ إِلَیْہَا فَاقْبَلْ مِنْہُمْ،وَ کُفَّ عَنْہُمْ۔ أُدْعُہُمْ إِلَی الْإِسْلَامِ۔فَإِنْ أَجَابُوْا فَاقْبَلْ مِنْہُمْ،وَ کُفَّ عَنْہُمْ۔‘‘ الحدیث۔[3] [’’جب تمہارا دشمن سے آمنا سامنا ہو،تو انہیں تین میں سے ایک خصلت(کے قبول کرنے)کی دعوت دو۔پس وہ ان(تین)میں سے جسے بھی قبول کر لیں،تو تم(بھی)ان سے(اسے)قبول کر لینا اور اُن سے(کسی نئی بات کی جانب سے)باز رہنا: انہیں(سب سے پہلے)اسلام(قبول کرنے)کی دعوت دینا۔پس اگر وہ(اسے)قبول کر لیں،تو تم بھی اُن سے(اس بات کو)قبول کرنا اور اُن(کے حوالے)سے(کوئی اور کارروائی کرنے)سے باز رہنا۔‘‘] اس حدیث میں یہ بات واضح ہے،کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوجی دستوں اور لشکروں
Flag Counter