Maktaba Wahhabi

91 - 279
﴿فَمَن يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِن بِاللّٰہِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىٰ لَا انفِصَامَ لَهَا ۗ وَاللّٰہُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ﴾[1] اس لئے جو شخص اللہ تعالیٰ کے سوا دوسرے معبودوں کا انکار کرکے اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اس نے مضبوط کڑے کو تھا م لیا‘ جو کبھی نہ ٹوٹے گا اور اللہ تعالیٰ سننے والا جاننے والا ہے۔ نیز ارشادہے: ﴿وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللّٰہَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ﴾ [2] ہم نے ہر قوم میں ایک رسول بھیجا تاکہ وہ لوگوں کو اس بات کی دعوت دے کہ لوگو اللہ کی عبادت کرواور طاغوت سے اجتناب کرو۔ امام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:’’طاغوت (غیر اللہ) کی عبادت کے انکار کا طریقہ یہ ہے کہ آپ غیر اللہ کی عبادت کے باطل ہونے کا عقیدہ رکھیں ‘ انہیں ترک کر دیں ‘اُن کی عبادت کرنے والوں کو کافر سمجھیں اور
Flag Counter