Maktaba Wahhabi

89 - 279
چیزوں سے زیادہ محبوب ہوجائیں اور یہ کہ وہ کسی شخص سے محض اللہ کے لئے محبت کرے،اور یہ کہ وہ کفر میں پلٹ کرجانا - جبکہ اللہ نے اسے اس سے نجات دیدی ہے- ایسے ہی ناپسند کرے جیسے اسے جہنم کی آگ میں ڈالا جانا ناپسند ہے۔ اور جب بندہ اللہ عز وجل سے محبت کرے گا تو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرنے والوں سے بھی محبت کرے گا‘ کیونکہ جو کسی سے محبت کرتا ہے ‘ اس سے محبت کرنے والے سے بھی محبت کرتا ہے؛ اسی لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ((من أحب للّٰہ،وأبغض للّٰہ،وأعطی للّٰہ،ومنع للّٰہ،فقد استکمل الإیمان)) [1] جس نے اللہ کے لئے کسی سے محبت کی‘ اللہ کے لئے نفرت کی‘ اللہ کے لئے دیا‘ اللہ کے لئے روکا اس نے ایمان مکمل کرلیا۔ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ اپنے شعری دیوان(ردیف نؔ) میں فرماتے ہیں:[2]
Flag Counter