Maktaba Wahhabi

77 - 279
داخل ہوگا۔ اورابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک لمبی حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((۔۔اذھب بنعليھاتین فمن لقیت من وراء ھذا الحائط یشھد أن لا إلٰہ إلا اللّٰہ مستیقناً بھا قلبہ فبشرہ بالجنۃ۔۔))[1] میرے ان دونوں جوتوں کو لے جاؤاور اس باغ کے پیچھے جس سے تمہاری ملاقات ہو اور وہ دل کے یقین و اطمینان کے ساتھ اس بات کی گواہی دیتا ہوکہ اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ‘ اسے جنت کی بشارت سنادو۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کلمہ پڑھنے والے کے جنت میں داخلہ کے لئے یہ شرط لگائی ہے کہ وہ دل کے یقین کے ساتھ پڑھے کسی قسم کا شک کرنے والا نہ ہو،اور جب شرط مفقود ہو گی تو اس پر مبنی جزا کابھی کوئی تصور نہ ہوگا([2])،عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
Flag Counter