Maktaba Wahhabi

76 - 279
﴿إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللّٰہِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللّٰہِ ۚ أُولَـٰئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ﴾ [1] مومن تو وہ ہیں جو اللہ پر اور اس کے رسول پر پکا ایمان لائیں پھر شک و شبہ نہ کریں اور اپنے مالوں سے اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کرتے رہیں ‘(اپنے دعوائے ایمان میں ) یہی لوگ سچے اور راست گوہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ((۔۔ أشھد أن لا إلٰہ إلا اللّٰہ وأني رسول اللّٰہ،لا یلقی اللّٰہ بھما عبد غیر شاک فیھما إلا دخل الجنۃ)) [2] میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں ‘جو بندہ ان دوشہادتوں کے ساتھ اللہ سے ملاقات کرے گا بشرطیکہ اس میں شک کرنے والانہ ہو‘ وہ جنت میں
Flag Counter