Maktaba Wahhabi

69 - 279
عبادت کرو اور طاغوت سے اجتناب کرو،تو ان میں سے کچھ لوگوں کو اللہ نے ہدایت دی اور کچھ لوگوں پر گمراہی ثابت ہوگئی،ذرا زمین میں سیر کرکے دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا رہا۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِي إِلَيْهِ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُونِ﴾[1] اور ہم نے آپ سے پہلے جو بھی رسول بھیجا اس کی طرف وحی کی کہ میرے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں لہٰذا میری ہی عبادت کرو۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَاسْأَلْ مَنْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رُّسُلِنَا أَجَعَلْنَا مِنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ آلِھَۃً یُعْبَدُوْنَ﴾[2] اور آپ ہمارے ان رسولوں سے پوچھئے جنھیں ہم نے آپ سے پہلے بھیجا تھا کہ کیا ہم نے رحمن کے علاوہ اور معبود مقرر کئے تھے جن کی
Flag Counter