Maktaba Wahhabi

67 - 279
اللہ تبارک و تعالیٰ،اس کے اسماء وصفات،اس کے افعال اور اس کے اقوال کی خبر دیتا ہے،اور یہی توحید علمی خبری اعتقادی یعنی’’ تو حید ربوبیت اور توحید اسماء وصفات‘‘ ہے،اور یا تو اللہ وحدہ لا شریک کی عبادت کرنے اور دیگر معبودان باطلہ سے رشتہ توڑنے کی دعوت دیتا ہے اور یہی تو حید ارادی طلبی یعنی ’’تو حید الوہیت ‘‘ ہے،اور یا تو قرآن کریم امر ونہی اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے وجوب کے بیان پر مشتمل ہے،اوریہ ساری چیزیں توحید کے حقوق اور تتمہ میں شامل ہیں،اور یا تو قرآن کریم اہل توحید کے اعزاز واکرام اور انھیں دنیا میں عطا ہونے والی نصرت وتائید اور آخرت میں عطا ہونے والی عزت افزائی کی خبر دیتا ہے،اور یہ توحید کا ثمرہ ہے،اور یا تو قرآن کریم اہل شرک اور انھیں دنیا میں دی جانے والی سزائوں اور آخرت میں ہونے والے عذاب کی خبر دیتا ہے،اور یہ توحید کے حکم سے خارج ہونے والے کا انجام ہے،الغرض قرآن کریم مکمل طور پر تو حید،اس کے حقوق و ثمرات اور شرک اور اہل شرک اور ان کے انجام کے بیان پرمشتمل ہے۔[1]
Flag Counter