Maktaba Wahhabi

66 - 279
﴿قُلْ یَا أَھْلَ الْکِتَابِ تَعَالَوْا إِلیٰ کَلِمَۃٍ سَوَائٍ بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللّٰہَ وَلَانُشْرِکَ بِہِ شَیْئاً وَّلَا یَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضاً أَرْبَاباً مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُوْلُوْا اشْھَدُوْا بِأَنَّا مُسْلِمُوْنَ﴾[1] آپ کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب(یہود ونصاریٰ)!اس انصاف والی بات کی طرف آئو جو ہم میں تم میں برابر ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں،اور نہ اس کے ساتھ کسی کو شریک کریں،اور نہ اللہ کو چھوڑ کر ہم میں کا بعض بعض کو رب بنائے،اور اگر وہ منہ پھیر لیں تو تم کہہ دو کہ گواہ رہو ہم مسلمان ہیں۔ اسی طرح سورۂ سجدہ کے شروع واخیر میں،سورۂ غافر کے شروع،درمیان اور اخیر میں ‘ سورۂ اعراف کے شروع اور اخیر میں اور قرآن کریم کی اکثر سورتوں میں توحید الوہیت کا بیان ہوا ہے۔ قرآن کریم کی ہر سورت میں توحید کی قسموں کا بیان ہوا ہے،قرآن کریم ازاول تا آخر تو حید کی قسموں ہی کے بیان پر مشتمل ہے؛ کیونکہ قرآن کریم یا تو
Flag Counter