Maktaba Wahhabi

265 - 279
اس کے پاس اس کی اجازت کے بغیر کوئی سفارش نہیں کر سکتا،چنانچہ تمام اہل وجاہت اور سفارشی اللہ کے غلام اور بندے ہیں،وہ اللہ کی اجازت کے بغیر کسی کی سفارش نہیں کر سکتے ‘ اور اللہ کی اجازت اسی کے لئے ہوگی جس سے وہ راضی ہوگا،اور اللہ تعالیٰ کا علم تمام کائنات کو محیط ہے،اس کے علم کے ادنیٰ حصہ پر کوئی مطلع نہیں ہو سکتا سوائے اس کے جس کی اس نے ان کو اطلاع دیدی ہے،اور اس کی عظمت کی ایک دلیل یہ ہے کہ اس کی کرسی تمام آسمانوں اور زمین کو وسیع ہے،اور اللہ تعالیٰ آسمان وزمین اور ان کے درمیان کی مخلوقات کی حفاظت کئے ہوئے ہے،اور ان دونوں کی حفاظت اس کے لئے دشوار نہیں،بلکہ انتہائی سہل اور نہایت آسان ہے،وہ ہر چیز پر غالب اور اپنی ذات سے اپنی تمام مخلوقات پر بلند ہے،اور اپنی عظمت و صفات سے عالی وبرتر ہے،وہ بلند ہے جو تمام مخلوقات پر غالب ہے اور تمام موجودات اس کے تابع ہیں،وہ عظیم،عظمت وکبریائی کی صفات کا جامع ہے،ان عظیم صفات کی دلیل اللہ تعالیٰ کا درج ذیل فرمان ہے: ﴿اللّٰہُ لَا إِلٰہَ إِلَّا ھُوَ الْحَيُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَأْخُذُہُ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ لَّہُ مَا فِيْ السَّمَاوَاتِ وَمَا فِيْ الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِيْ یَشْفَعُ عِنْدَہُ
Flag Counter