Maktaba Wahhabi

264 - 279
کا کوئی احاطہ نہیں کر سکتا،چند اوصاف کمال درج ذیل ہیں: ۱- الوہیت میں منفرد: عبادت کی مستحق تنہا اللہ وحدہ لا شریک کی ذات ہے جو زندہ ہے جسے کبھی موت نہیں آئے گی،جو قیوم ہے،بذات خود قائم ہے اور تمام مخلوقات سے بے نیاز ہے اور مخلوق ہر ہر چیز میں اس کی محتاج ہے،اللہ تعالیٰ کی کمال زندگی اور کمال قیومیت کی ایک دلیل یہ ہے کہ اسے نہ تو اونگھ آتی ہے اور نہ ہی نیند آتی ہے اور آسمانوں اور زمین کی تمام مخلوقات اس کے بندے ہیں اور اس کے قہر اور بادشاہت کے ما تحت ہیں،ارشاد باری ہے: ﴿إِنْ کُلُّ مَنْ فِيْ السَّمَاوَاْتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا آتِيْ الرَّحْمٰنِ عَبْداً،لَقَدْ أَحْصَاھُمْ وَعَدَّھُمْ عَداًّ﴾[1] آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں وہ سب کے سب اللہ کے غلام ہی بن کر آنے والے ہیں،ان سب کو اس نے گھیر رکھا ہے اور سب کو پوری طرح گن بھی رکھا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کی کمال بادشاہت اور عظمت و کبریائی کی ایک دلیل یہ ہے کہ
Flag Counter