Maktaba Wahhabi

240 - 279
ہیں،جیسے سود خوری اور دیگر محرمات کا ارتکاب مثلاً زناکاری اور بدعات وغیرہ‘ جیسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت پرجشن منانا ‘ جو ایک بدعت ہے جسے چوتھی صدی ہجری اور اس کے بعد میں لوگوں نے ایجاد کیا ہے‘ تو یہ تما م چیزیں عقیدہ کو مضمحل کرنے کا سبب ہیں ‘ البتہ اگر میلاد کے اس جشن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فریاد کی جائے تو یہ بدعت کی پہلی قسم میں سے یعنی دین اسلام سے خارج کرنے والی ہوگی۔ اسی طرح دوسری قسم میں سے بدشگونی لینا بھی ہے جیسے زمانۂ جاہلیت میں لوگ کیا کرتے تھے،اللہ عزوجل نے ان کی تردید کرتے ہوئے فرمایا: ﴿قَالُوا اطَّيَّرْنَا بِكَ وَبِمَن مَّعَكَ ۚ قَالَ طَائِرُكُمْ عِندَ اللّٰہِ ۖ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُونَ﴾[1] انھوں نے کہا ہم توتیری اور تیرے ساتھیوں کی بدشگونی لے رہے ہیں ‘ آپ نے فرمایا:تمہاری بدشگونی اللہ کے یہاں ہے‘ بلکہ تم فتنے میں پڑے ہوئے لوگ ہو۔ چنانچہ بدشگونی کفر سے کمتر شرک ہے۔۔۔،اسی طرح اسراء و معراج کی شب
Flag Counter