Maktaba Wahhabi

239 - 279
مومن انہیں دفع کرتا رہے ‘ ان سے اظہار اطمینان نہ کرے اورنہ ہی وہ اس کے دل میں پیوست ہونے پائیں،کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ((إنَّ اللّٰہَ تَجاوَزَ لِأُمَّتي ما حَدَّثَتْ به أَنْفُسَها،ما لَمْ يَتَكَلَّمُوا،أَوْ يَعْمَلُوا بهِ)) [1] اللہ تعالیٰ نے میری امت کے جی میں پیدا ہونے والے خیالات کو معاف کردیا ہے جب تک کہ وہ اسے کہہ نہ دیں یا اس پر عمل نہ کرلیں۔ البتہ اسے درج ذیل اعمال انجام دینا چاہئے: ۱- شیطان سے اللہ عزوجل کی پناہ مانگے۔[2] ۲- نفس میں پیدا ہونے والی چیزوں سے باز رہے۔[3] ۳- کہے:میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا۔[4] دوسری قسم:یہ کفر و ارتداد سے کمتر وہ منافی امور ہیں جو ایمان کو کمزورکرتے
Flag Counter