Maktaba Wahhabi

232 - 279
میری قبر کو عید (میلہ) نہ بناؤ،اور اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ،اور جہاں کہیں بھی رہو مجھ پر درود وسلام بھیجتے رہو کیونکہ تمہارا درود وسلام مجھے پہنچ جائے گا۔ اس حدیث سے وجہ استدلال یہ ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک جو روئے زمین پر پائی جانے والی تمام قبروں سے افضل ہے،اسے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عید(میلہ) بنانے سے منع فرمایا ہے،تودیگر قبروں کے پاس اس غرض سے جانا بدرجۂ اولیٰ حرام اورممنوع ہوگا‘ خواہ وہ کسی کی قبرہو([1])،نیز ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لا تجعَلوا بيوتَكم قُبورًا ولا تجعَلوا قبري عيدًا وصَلُّوا علَيَّ فإنَّ صلاتَكم تبلُغُني حيثُما كُنْتُم)) [2] اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ،اورمیری قبر کو عید (میلہ) نہ بناؤ،اور مجھ پر درود بھیجتے رہو کیونکہ تمہارا درودمجھے پہنچتا ہے تم جہاں کہیں بھی ہو۔
Flag Counter