Maktaba Wahhabi

20 - 279
اور آپ ہمارے ان رسولوں سے پوچھئے جنھیں ہم نے آپ سے پہلے بھیجا تھا کہ کیا ہم نے رحمن کے علاوہ اور معبود مقرر کئے تھے جن کی عبادت کی جائے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ذَلِکَ بِأَنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہِ ھو الْبَاطِلُ وَأَنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْعَلِيُّ الْکَبِیْرُ﴾[1] یہ سب اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے،اور اس کے سوا جسے بھی یہ پکارتے ہیں وہ باطل ہے،اور بے شک اللہ ہی بلندی والا کبریائی والا ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿مَا اتَّخَذَ اللّٰہُ مِنْ وَّلَدٍ وَّمَا کَانَ مَعَہُ مِنْ إِلٰہٍ إِذاً لَّذَھَبَ کُلُّ إِلٰہٍ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعْضُھُمْ عَلَیٰ بَعْضٍ سُبْحَانَ اللّٰہِ عَمَّا یَصِفُوْنَ﴾[2] اللہ تعالیٰ نے کوئی بیٹا نہیں بنایا ہے،اور نہ اس کے ساتھ کوئی اور معبود
Flag Counter