Maktaba Wahhabi

19 - 279
﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِي إِلَيْهِ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُونِ﴾[1] اور ہم نے آپ سے پہلے جو بھی رسول بھیجا اس کی طرف وحی کی کہ میرے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں لہٰذا میری ہی عبادت کرو۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِيْ کُلِّ أُمَّۃٍ رَّسُوْلاً أَنِ اعْبُدُوْا اللّٰہَ وَاجْتَنِبُوْا الطَّاغُوْتَ﴾[2] اور ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا (یہ حکم دے کر ) کہ میری عبادت کرو،اور طاغوت (غیر اللہ)سے اجتناب کرو۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَاسْأَلْ مَنْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رُّسُلِنَا أَجَعَلْنَا مِنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ آلِھَۃً یُعْبَدُوْنَ﴾[3]
Flag Counter