Maktaba Wahhabi

192 - 279
گیا تو ان کی پرستش ہونے لگی۔[1] اس شرک کا سبب صالحین کی شان میں غلو کرنا ہے،کیونکہ شیطان صالحین کی شان میں غلو اور قبر پرستی کی دعوت دیتا ہے،اور لوگوں کے دلوں میں یہ بات ڈالتا ہے کہ ان قبروں پر عمارت کی تعمیر اور ان سے چمٹ کر بیٹھنا ان قبر والے انبیاء و صالحین سے محبت کی دلیل ہے،نیز یہ کہ ان قبروں کے پاس دعاء قبول ہوتی ہے،پھر انہیں اس درجہ سے ہٹا کر ان کے وسیلہ سے دعا کرنے اور ان کے ذریعہ اللہ تعالیٰ پر قسم کھانے تک لے جاتا ہے،جب کہ اللہ کی شان اس سے عظیم تر ہے کہ اس کی مخلوق میں سے کسی کے واسطے سے اس سے سوال کیا جائے،پھر جب ان کے دلوں میں یہ بات راسخ ہوجاتی ہے تو انہیں صاحب قبر کو پکارنے،اس کی عبادت کرنے،اللہ کو چھوڑ کر اس سے شفاعت طلب کرنے اور اس کی قبر کو بت بنانے کی طرف لے جاتا ہے،جس پر پردے لٹکائے جائیں،اس کے گرد طواف کیا جائے،اسے چھوا جائے اور اس کا بوسہ لیا جائے اور اس کے پاس جانور ذبح کئے جائیں،اور پھر انہیں چوتھے درجے یعنی لوگوں کو اس کی عبادت کرنے اور اسے میلہ گاہ بنانے کی دعوت دینے کی طرف لے جاتا ہے،اور پھر انہیں اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ جو ان چیزوں سے منع کرتا
Flag Counter