Maktaba Wahhabi

176 - 279
وَلَوْ كُنتُ أَعْلَمُ الْغَيْبَ لَاسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَمَا مَسَّنِيَ السُّوءُ ۚ إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ﴾[1] آپ فرمادیجئے کہ میں خود اپنی ذات خاص کے لئے کسی نفع ونقصان کا اختیار نہیں رکھتا ‘ مگر اتنا ہی کہ جتنا اللہ چاہے‘ اور اگر میں غیب کی باتیں جانتا ہوتا میں بہت سے منافع حاصل کرلیتااور کوئی نقصان مجھ کو نہ پہنچتا‘ میں تو محض ڈرانے والا اور بشارت دینے والا ہوں ان لوگوں کو جو ایمان رکھتے ہیں۔ نیز ارشاد ہے: ﴿قُلْ إِنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَلَا رَشَدًا ﴿٢١﴾ قُلْ إِنِّي لَن يُجِيرَنِي مِنَ اللّٰہِ أَحَدٌ وَلَنْ أَجِدَ مِن دُونِهِ مُلْتَحَدًا﴾[2] کہہ دیجئے کہ مجھے تمہارے کسی نفع ونقصان کا اختیار نہیں۔ کہہ دیجئے کہ مجھے ہرگز کوئی اللہ سے بچا نہیں سکتااور میں ہرگز اس کے سوا کوئی جائے پناہ بھی پانہیں سکتا۔
Flag Counter