Maktaba Wahhabi

148 - 279
قسم! میرے پاس بہت زیادہ مال ہے،اور میری اولاد اور اُن کے بچوں کی تعداد آج تقریباً سو کے قریب ہے۔[1] اور میری بیٹی امینہ نے مجھے بتایاکہ حجاج کے بصرہ آنے کے وقت تک میری ایک سو بیس سے زائد صلبی اولاد دفن ہو چکی تھی۔[2] اور انس رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسا باغ تھا جس میں سال میں دو مرتبہ پھل لگتا تھا،اور اس میں ایک پھول تھا جس سے مشک کی خوشبو آتی تھی۔[3] ۲- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی والدہ کی ہدایت کے لئے آپ نے دعاء فرمائی تو اللہ نے انہیں فوراً ہدایت عطافرمائی اور وہ مسلمان ہو گئیں۔[4] ۳- عروہ بن ابو الجعد بارقی رضی اللہ عنہ کے لئے دعاء کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter