Maktaba Wahhabi

107 - 346
بھی ہوا کہ آپ نے نفی روزہ دن کے وقت افطار کرلیا۔) (۴)حرام روزے: روزوں کی اس چوتھی قسم کو مزید دو اقسام میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ ا:(بغیر کسی علت اور سبب کے)وہ ایام کہ جن میں قطعاً روزے رکھنا حرام(اور ممنوع)ہیں۔ اور یہ پانچ دن ہیں۔(۱)عید الفطر کا دن یعنی یکم شوال،(۲)عیدالاضحی کا دن یعنی دس ذوالحجہ کو قربانی کے دن اور(۳)تشریق کے تین دن۔ یعنی گیارہ، بارہ اور تیرہ ذوالحجہ۔(ایام تشریق: منیٰ میں ۱۱، ۱۲ اور ۱۳ ذوالحجہ کے)گنتی کے یہ تین دن ہوتے ہیں اور یہ قربانی کے دن سے اگلے دن گیارہ ذوالحجہ سے شروع ہوتے ہیں۔(ان دنوں کا یہی حکم حاجیوں کے علاوہ دنیا جہان کے سارے مسلمانوں کے لیے بھی ہے۔)اور ان دنوں کا نام ایام تشریق اس لیے رکھا گیا ہے کہ ابتداء میں صحابہ کرام ان تین دنوں میں قربانی کے گوشت کو دھوپ میں سکھاتے تھے۔ یُشَرِّقُوْنَ کا معنی ہے کہ یُعَرِّضُوْنَھَا لِلشَّمْسِ وہ قربانی کے گوشت کو دھوپ میں پھیلادیتے تھے۔ تاکہ(نمک لگا کر ایسے)سکھائے گئے گوشت کے بڑے بڑے ٹکڑے سوکھ کر تیار ہوجائیں کہ جن سے بعد میں فائدہ اٹھایا جاسکے۔ یا ان دنوں کو اس لیے ایا تشریق کہتے ہیں
Flag Counter