Maktaba Wahhabi

179 - 346
ہے۔ حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:((لَا ضَرَرٌ وَلَا ضِرَارٌ۔))…(ترجمہ اور حوالہ پیچھے گزر چکے ہیں۔) تنبیہ:… جو مسلمان روزے دار شخص نفسانی خواہش سے مغلوب ہو کر رمضان المبارک کے دن میں اپنی بیوی سے جماع کرکے عمداً روزہ توڑ بیٹھے اس پر باقی سارا دن کھانے پینے سے رُکے رہنا لازم ہے۔ جماع کے بعد وہ کھائے، پیئے نہیں۔ اس لیے کہ اس میں رمضان المبارک کے احترام کی مزید ھتک ہوتی ہے۔(اللہ اپنی پناہ میں رکھے۔) ۹۔ جن چیزوں سے اصلاً روزہ فاسد و باطل نہیں ہوتا: وہ مسائل کہ جن سے روزہ فاسد و باطل نہیں ہوتا اور انہیں فقہاء کرام رحمہم اللہ جمیعاً نے اپنی اپنی کتب میں ذکر فرمایا ہے، اُن پر غور و فکر اور تدبر کرنے والا آدمی دیکھے گا کہ یہ مسائل بھی بعض اُصول و ضوابط پر منحصر ہیں۔ ان میں سے: ا:وہ کوئی ایسا عمل ہو کہ جس کے بارے میں درگزر سے کام لیا گیا ہو اور اس میں سے ہو کہ جس کا قصد و ارادہ نہ کیا گیا ہو۔ ب:یا ان اشغال میں سے ہو کہ جن سے بچنا ممکن نہ ہو۔ ج:یا اس کی ممانعت پر کوئی نصب صریح موجود نہ ہو۔ جیسا کہ اس پر قیاس کرنا بھی ناممکن ہو۔
Flag Counter