Maktaba Wahhabi

121 - 346
۱۴: قیام رمضان(ترویح)کا بیان۔ ۱۵: لیلۃالقدر میں قیام۔ ۱۶: فطرانہ کا بیان۔ ۱۔ ماہِ رمضان کے محقق ہونے کی کیفیت: رمضان المبارک کے روزوں کی ابتداء اور اس مہینے کے شروع ہوجانے کا ثبوت دو باتوں سے ہوتا ہے۔ الف: اکثر اہل علم اس رائے کی طرف اپنا رجحان رکھتے ہیں کہ رمضان المبارک کے چاند کو دیکھ لینے کے بارے میں کسی بھی عادل گواہ کی گواہی کو اہل اسلام کے امام(حاکم وقت)کے قبول کرلینے سے رمضان المبارک کی ابتداء ہوجائے گی۔ اور یہ ماہِ شعبان کی تیسویں تاریخ کے آغاز میں مغرب کے وقت ہوگا۔ اور اسی طرح سے بایں صورت ماہِ شعبان ۲۹ دنوں کا ہوگا۔ [1] اگر کسی بادل، دھند یا غبار وغیرہ کے سبب یا مغرب سے کچھ دیر بعد ان چیزوں کے چھٹ جانے کے باوجود چاند کی ولادت نہ ہوسکنے پر، یا رؤیت کا
Flag Counter