Maktaba Wahhabi

108 - 346
کہ وہ لوگ ان دنوں میں گوشت کے شوربے کو تھوڑا تھوڑا کرکے پیتے رہتے تھے۔(یعنی گوشت خوب کھاتے تے۔ واللہ اعلم) سیّدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:((نَہَی النَّبِيُّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم عَنْ صِیَامِ یَوْمَیْنِ: یَوْمَ الْفِطْرِ وَیَوْمَ النَّحْرِ۔))… ’’ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دنوں کے روزے رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ عیدالفطر کے دن اور قربانی والے(عید الاضحی کے)دن۔ ‘‘[1] اسی طرح جناب نبیشہ الہذلي رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((اَیَّامُ التَّشْرِیْقِ اَیَّامُ أَکَلٍ وَّشُرْبٍ وَذِکْرٍ لِلّٰہِ تَعَالیٰ۔))… ’’ ایام تشریق کھانے، پینے ک دن ہیں اور اللہ عزوجل کا ذکر کرنے کے۔ ‘‘[2] اور سیّدنا عقبہ بن عامر الجہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یَوْمُ عَرَفَۃَ وَیَوْمُ النَّحْرِ وَاَیَّامُ التَّشْرِیْقِ، عِیْدُنَا أَھْلِ الْاِسْلَامِ، وَھُنَّ أَیَّامُ أَکْلٍ وَّشُرْبٍ۔))
Flag Counter