Maktaba Wahhabi

314 - 346
مذکورہ تمام صحیح احادیث پر عمل کرتے ہوئے کہی جارہی ہے۔ جبکہ آخری عشرہ کی طاق راتوں میں سے ستائیسویں رات کی بھی زیادہ اُمید کی جاسکتی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (۷)لیلۃ القدر کی نشانیاں: اللہ تعالیٰ کی اُمت محمدیہ علی صاحبھا التحیۃ والسلام پر بہت بڑی رحمت و شفقت ہے کہ اُس نے لیلۃ القدر والی مبارک رات کو اُن کے لیے مختص کردیا ہے۔ پھر اُس نے ایسی نشانیاں اس رات کی رکھ دی ہیں کہ جن کے ساتھ یہ پہچان لی جاتی ہے اور یہ رات اس اُمت کے محبوب قائد و پیغمبر سیّد الانبیاء والرسل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کی علامت بن جاتی ہے، اور اس ملت کے صالحین و عبادت گزار لوگوں کے لیے بے شمار گنا اجر کی خوشخبری اور بشارت کی سبیل بھی۔ کہ جو اجر کسی شخص کی مکمل عمر کو جا پہنچتا ہے۔(ایک ہی رات کی عبادت کا انعام: ۸۳ سال ۴ ماہ کی عبادت کے برابر کہ جن میں شب قدر نہ ہو۔)یہ نشانیاں بالکل عام سی ہوتی ہیں جنھیں اس اُمت کے عام لوگ بھی جان جاتے ہیں۔ یا پھر اُن میں سے کچھ خاص بھی ہوتی ہیں کے جنہیں اللہ کے وہ خاص بندے دیکھ پاتے ہیں کہ جنہیں اللہ عزوجل کی طرف سے دیکھنے کی توفیق دی جاتی ہے۔ میں زیر مطالعہ موضوع میں اُن عام نشانیوں کو پیش
Flag Counter