Maktaba Wahhabi

347 - 346
خاتمہ روزے کی حقیقت، اس کی مصلحتیں اور اس ضمن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل راہنمائی: امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: روزوں کا مقصود و مطلوب نفس کو شہوات و خواہشات سے روکنا ہے۔ اور مانوس و رائج چیزوں سے عادت کو چھڑانا ہوتا ہے۔ نفس کی شہوانی قوت کو تبدیل کرنا ہوتا ہے، تاکہ وہ اس مطلوب و مقصود میں نفس کی سعادت اور نعمتوں کی غرض و غایت کی طلب میں تیار ہوجائے۔ اور یہ نفس اس عمل و عنصر کو قبول کرنے کے لیے بھی مستعد ہوجائے کہ جس کے ساتھ وہ چیز نشوونما پاتی ہے کہ جس میں اُس کی ابدی حیات ہوتی ہے۔ اور اس کی حدت اور حوس سے بھوک اور پیاس ختم ہوجائے اور اسے فقراء و مساکین کے بھوکے کلیجوں کی حالت یاد دلاتی ہے۔ اور بندے پر کھانے پینے کے راستوں کی تنگی کے ذریعے شیطان کے راستوں کو تنگ کردے۔ اور اپنے جسم کے اعضاء کی قوت کو طبیعت کے حکم(نفسانی خواہش)کے لیے نرم ہونے
Flag Counter