Maktaba Wahhabi

328 - 346
میں رہے یہ رات اُن کے ساتھ رہی اور جب اُن سب کو دنیا سے اٹھالیا گیا(اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی دنیا سے تشریف لے جائیں گے)تو کیا اسے اٹھالیا گیا ہے؟ یا یہ مبارک رات قیامت تک باقی رہے گی؟ تو نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((بَلْ ھِيَ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔))… ’’ نہیں، بلکہ یہ قیامت تک باقی ہے۔ ‘‘[1] (۱۱)لیلۃ القدر کا پالینا: سیّدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((وَقَدْ رَأَیْتُنِيْ أَسْجُدُ فِيْ مَائٍ وَّطِیْنٍ۔))… ’’(لیلۃ القدر میں)میں نے دیکھا کہ میں(گویا)پانی اور کچی مٹی(بارش زدہ جگہ)میں سجدہ کر رہا ہوں۔ ‘‘ سیّدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ’’ چنانچہ(سب قدر میں)انتیسویں کی رات بارش آواز کے ساتھ زور سے برسی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے نماز، محراب کی جگہ مسجد کی چھت ٹپکنے لگی۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نظریں گاڑ کر دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت وہاں سے ہٹے تو آپ کی پیشانی مبارک گیلی مٹی سے بھری ہوئی تھی۔ [2]
Flag Counter