Maktaba Wahhabi

233 - 346
۱۳۔ اعتکاف: لغوی طور پر اس کا مطلب ہوتا ہے: ٹھہرنا، قیام کرنا اور کسی چیز کو اختیار کیے رکھنا یا اس پر دوام اختیار کرنا، چاہے وہ فعل و شغل یا چیز اچھی ہو یا بری۔ اس کی وضاحت درج ذیل آیات سے سمجھئے۔ فرمایا: (۱) ﴿اِذْ قَالَ لِاَبِیْہِ وَقَوْمِہٖ مَا ھٰذِہِ التَّمَاثِیْلُ الَّتِیْٓ اَنْتُمْ لَھَا عٰکِفُوْنَ o﴾(الانبیآء:۵۲) ’’ جب اُس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا: یہ مورتیں جن(کے پوجنے)پر تم جمے بیٹھے ہو کیا چیز ہیں۔ ‘‘ (۲) ﴿قَالُوْا لَنْ نَّبْرَحَ عَلَیْہِ عٰکِفِیْنَ حتّٰی یَرْجِعَ اِلَیْنَا مُوْسٰی o﴾(طٰہٰ:۹۱) ’’ انہوں نے جواب دیا: ہم تو برابر بچھڑے(کی پوجا)پر جمے رہیں گے جب تک موسیٰ ہمارے پاس لوٹ کر آئے۔ ‘‘ (۳) ﴿وَلَا تُبَاشِرُوْھُنَّ وَاَنْتُمْ عٰکِفُوْنَ فِی الْمَسٰجِدِ تِلْکَ حُدُوْدُ اللّٰہِ فَلَا تَقْرَبُوْھَا کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ اٰیٰتِہٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّھُمْ یَتَّقُوْنَ o﴾(البقرۃ:۱۸۷) ’’ اور عورتوں سے اس وقت مباشرت نہ کرو کہ جب تم مسجدوں
Flag Counter