Maktaba Wahhabi

30 - 346
(ہلال)کے طلوع ہونے سے اس کے چھپ جانے تک ہے۔(یعنی جب رات کے کسی بھی حصے میں اس کا کچھ بھی حصہ نظر نہ آئی)اور عربی میں مہینہ کے لیے مستعمل کلمہ اس لیے بھی اَلشَّھْرُ کہلاتا ہے کہ بہت سارے معاملات میں لوگو ں کی چاند کی ضرورت کے لیے شہرت کے پیش نظر اُسے شَھْر کہا جاتا ہے۔(جیسے کہ چاند کی تاریخوں کے اعتبار سے لوگ بعض مناسبات کے لیے معاملات طے کر لیتے ہیں۔ یا بعض تاریخوں کے روزے اور بعض تاریخوں کی مناسبت سے اہم واقعات وغیرہ)اور لفظ شَھَر بھی کہتے ہیں۔ جیسا کہ ’’الزجاج‘‘ رحمہ اللہ نے بیان کیا ہے۔ [1] روزوں کی فرضیت کے مراحل: روزہ ایک شرعی عبادت ہے اور اہل کتاب میں سے سابقہ اُمتیں اس کی ربانی قانون سازی کو جان چکی تھیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان اس بات پر دلالت کررہا ہے۔ فرمایا: ﴿یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ
Flag Counter