Maktaba Wahhabi

29 - 346
شہر رمضان کا ایک مفید معنی: (یہ جو پہلی فصل کے نمبر ا پر سورۃ البقرہ کی چند آیات ذکر ہوئی ہیں اور ان میں سے ایک کے اندر﴿شَھْرُ رَمَضَانَ الَّذِيْ أُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرآنُ﴾آیا ہے ؟ تو یہاں)شَھْرُ رَمَضَانَ … جنس کے لیے اسم علم ہے جو کہ ترکیب اضافی کے ذریعے مرکب ہے۔(یعنی شَھْرُمضاف اور رَمَضَانَ مضاف الیہ ہے)باقی مہینوں کے نام بھی اسی طرح ہوتے ہیں۔ یہ جنس کے اسم علم کے دائرہ میں ہوتے ہیں اور علمیت و زیادت کی بناء پر غیر منصرف۔ لفظ ’’رَمَضَانَ، الرَّمَضُ‘‘سے ہے، اور اس کا یہ نام اس لیے رکھا گیا ہے کہ اس میں گناہ جل کر ختم ہو جاتے ہیں۔(اور گرمی کی شدت کو عربی میں اَلرَّمَضَائُ کہتے ہیں)۔اور یا پھر اسی طرح کلمہ رَمَضَانُ اَلرَّمَضُ کے دوسرے معنی سے مشتق ہے۔ یعنی … موسم خزاں سے قبل ہونے والی بارش، جب کہ زمین گرم اور تپتی ہوئی ہوتی ہے۔ اس کا ایک معنی: پیاس کی شدت بھی ہوتا ہے۔ اس لیے کہ وقت رَمَضَاء میں اُونٹ پیاس کی شدت محسوس کرتا ہے۔ جہاں تک لفظ شَھْر کا تعلق ہے تو اہل لغت کے اس بارے میں دو قول ہیں اور ان دونوں میں سے زیادہ یہ ہے کہ: مہینہ زمانے کی ایک مدت کا نام ہے کہ جس کی ابتداء چاند
Flag Counter