Maktaba Wahhabi

76 - 83
اورہر وہ انسان [بھی اس تعریف کے زمرے میں آئے گا ] جو اہل بیت سے عداوت رکھنے میں ان کا ساتھ دے۔ اگرچہ وہ تکفیر کے درجہ تک نہ بھی پہنچے ہوں ، جن پر اب خوارج کی اصطلاح غالب آچکی ہے ۔ اسی لیے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : (( خوارج وہ لوگ ہیں جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کافر کہتے ہیں ؛ اور نواصب وہ لوگ ہیں جو آپ کو فاسق کہتے ہیں ))۔ [1] ذیل میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں ان دونوں فرقوں کا عقیدہ بیان کیا جارہا ہے : صحابہ کے بارے میں خوارج کا اعتقاد : خوارج وہ لوگ ہیں جنہوں نے حکمین کے مسئلہ پر حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بغاوت کی ۔اور کوفہ کے نواح میں حروراء نامی جگہ پر جمع ہوگئے۔ان کے بیس فرقے ہیں ؛ ان کے بڑے فرقوں میں سے: محکمہ ازارقہ نجدات ، بیہسیۃ عجاردہ ؛ ثعالبہ ؛ اباضیہ ؛ اور صفریہ ہیں ؛ باقی فرقے ان کی فروعات [شاخیں ]ہیں ۔ [2] صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں ان کا عقیدہ: ان تمام فرقوں کا حضرت علی ، حضرت عثمان ، حضرت ابو موسی اشعری ، حضرت عمرو بن العاص حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہم کو ؛ اور ان تمام لوگوں کو جو تحکیم میں شریک
Flag Counter