Maktaba Wahhabi

88 - 83
خاتمہ میں اس بحث کے اختتام پراس توفیق اور آسانی کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ؛ اور جو اس نے احسان کیا اور بحث کوپورا کرنے کی توفیق دی۔اورجو اس کے نتیجہ میں اہم فوائد سامنے آئے ،ان کا بذیل نکات میں پیش کیا جاناممکن ہے: ۱: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے سلسلہ میں اہل سنت و الجماعت کا عقیدہ اعتدال پسندی کی وجہ سے جداگانہ ہے۔ نہ بعض صحابہ کرام کی شان میں غلو کرنے والوں اور نہ ہی ان کی شان میں کوتاہی کرنے والوں کی طرح ہے۔ اس سلسلہ میں وہ مختلف مخالف فرقوں کے درمیان اعتدال پسندی کی راہ پر ہیں ؛ جیسے کہ وہ باقی اختلافی مسائل میں مخالفین کے درمیان اعتدال کی راہ پر قائم ہیں ۔ ۲: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت و عقیدت ، اور ان سے رضامندی کا اظہار اور ان کے لیے دعا کرنا ، اور بعد میں آنے والے تمام امتیوں پر ان کی فضیلت کا اعتراف وعقیدہ، اور ان کی راہ سے انحراف کرنے والوں ، ان پر طعن کرنے والوں اور ان کی شان میں گستاخی یا کوتاہی کرنے والوں سے برأت و بیزاری اہل سنت و الجماعت کا نمایاں وصف اور طرہء امتیاز رہا ہے ۔ ۳: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی فضیلت اور ان کے مراتب کے بارے میں کتاب و سنت کی نصوص کے مطابق چلنا اہل سنت و الجماعت کا نمایاں وصف ہے ۔ اہل سنت و الجماعت کا عقیدہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سب سے افضل انسان جناب
Flag Counter