زیدیہ کے مشہور فرقے:
جارودیہ :
یہ ان سب میں سے غالی فرقہ ہے ۔ان کا ایمان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خلیفہ ہونے کا صاف واضح حکم دیا تھا۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت ترک کرنے کی وجہ سے صحابہ مرتد ہوگئے تھے ۔ [1]
سلیمانیہ کا عقیدہ :
ان کے فرقوں میں سے ایک سلیمانیہ فرقہ بھی ہے۔ ان کا عقیدہ ہے کہ امامت مشورہ سے منعقد ہونی چاہیے ۔ اور ان کا کہنا ہے کہ افضل کی موجودگی میں مفضول کی امامت جائز ہے ۔ یہ لوگ شیخین [حضرت ابو بکر و حضرت عمر رضی اللہ عنہما ] کی خلافت کا اقرار کرتے ہیں ۔ جب کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر طعن کرتے اور انہیں کافر کہتے ہیں ۔ اور کہتے ہیں کہ : صحابہ نے حضرت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت ترک کرکے زیادہ مناسب اور صالح انسان کوچھوڑ دیا تھا۔ [2]
|