Maktaba Wahhabi

66 - 83
ہوچکے تھے سوائے چند افراد کے۔‘‘ چنانچہ اسی بناپر وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بغض رکھتے ہیں ، اور ان پر طعن و تشنیع کو مباح سمجھتے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ ان پر سبّ و شتم کرکے اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل کرتے ہیں ۔ ان کی کتاب’’ الکافی ‘‘جو کہ ان کے ہاں معتبر ترین کتاب ہے میں ہے : ابو جعفر علیہ السلام سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں : ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد لوگ مرتد ہوگئے تھے ‘ سوائے تین کے ۔ میں نے کہا : وہ تین کون تھے۔ فرمایا : وہ تین ہیں :حضرت مقداد بن اسود ؛ اورحضرت ابو ذر غفاری ؛ اور حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہم ۔ پھر تھوڑے ہی عرصہ کے بعد لوگوں نے پہچان لیا۔ اور فرمایا یہی لوگ تھے جن پر-ظلم کی - چکی چلی ۔ اور انہوں نے بیعت کرنے سے انکار کیا ۔ یہاں تک کہ امیر المؤمین کو زبردستی پکڑ کر لائے ‘ اور انہوں نے نہ چاہتے ہوئے بھی بیعت کی ۔‘‘[1] تکفیر صحابہ پر شیعہ کے آئمہ کا اجماع : کئی شیعہ علماء و محققین نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے کافر ہونے پر اپنے علماء کا اجماع نقل کیا ہے ۔ان کا امام مفید کہتا ہے: ’’امامیہ ،زیدیہ اور خوارج کا اتفاق ہے کہ اہل بصرہ اور اہل شام کے وعدہ توڑنے والے فاسقین کافر اور گمراہ ہیں اور امیر المؤمنین سے جنگ کی وجہ
Flag Counter