Maktaba Wahhabi

67 - 83
سے ملعون ہیں ، اور بیشک وہ اس وجہ سے ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔‘‘ [1] نعمت اللہ الجزائری اپنی کتاب أنوار نعمانیہ میں لکھتا ہے : (( امامیہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حق ِامامت میں نص جلی(واضح بین ثبوت) کا عقیدہ رکھتے ہیں ۔ اور انہوں نے تمام صحابہ کو کافر کہا ہے ، اور ان کی شان میں لب کشائی کی ہے۔اوروہ اما مت جعفر صادق تک لے کر آئے ، اور پھر ان کے بعد ان کی معصوم اولاد میں امامت کو جاری سمجھتے ہیں ؛اس کتاب کا مؤلف بھی اسی فرقہ سے ہے ، اور یہی فرقہ ناجیہ (نجات پانے والا) ہے ، ان شاء اللہ ))۔ [2] رافضیوں کا عقیدہ اس امت کے سب سے بہترین لوگوں صحابہ کرام کی تکفیر تک ہی ختم نہیں ہوتا ، بلکہ اس سے آگے بڑھ کر-صحابہ کرام کے متعلق - وہ کہتے ہیں : ((روئے زمین پر اللہ کی سب سے بری مخلوق یہی ہیں ۔ اوراللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر انسان کا ایمان اس وقت تک صحیح نہیں ہوسکتا جب تک ان سے برأت کا اظہار نہ کرلیا جائے ؛ بالخصوص تینوں خلفاء ابو بکر و عمر و عثمان[ رضی اللہ عنہم ]اور امہات المؤمنین سے برأت [اور ان پر تبرأ ] نہ کر لیا جائے ))۔
Flag Counter