دوسری بحث :
نصب کا جامع معنی :
جب اس سے خوارج کو ایذا رسانی مقصود ہو:
جب نصب یا ناصبیت سے مراد حقیقی طور پر اہل بیت کو ایذا رسانی ہو تو یہ معنی ان خوارج کو بھی شامل ہوتا ہے جو ان میں سے بعض کو کافر کہتے ہیں اور بعض کو فاسق۔ اوران نواصب کو بھی یہ معنی شامل ہے جو انہیں فاسق کہتے ہیں اور ان کی شان میں کمی و کوتاہی کرتے ہیں ، اور بہت سارے ان لوگوں کو بھی یہ معنی اپنے احاطہ میں لے لیتا ہے جو اپنے تئیں اہل بیت سے دوستی و محبت رکھنے کے دعویدار ہیں ۔
نصب کا خوارج ونواصب کو شامل ہونا:
یہ بہت واضح ہے [جیساکہ ہم پہلے بھی بیان کرچکے ہیں ، دوبارہ تکرار کی ضرورت نہیں ]
رافضیت اور ناصبیت ایک سکہ دو رخ :
ناصبی کا معنی رافضیوں پر بھی صادق آتا ہے ، جو کہ اہل بیت سے دوستی اور محبت کے دعویدار ہیں ۔ جنہوں نے ان اہل بیت کی شان میں غلو کیا ،اور ان پر جھوٹ بولا ، اور بہت سے مواقع پر ان کا ساتھ چھوڑ کر انہیں رسوا کیا ۔
|