Maktaba Wahhabi

73 - 83
مبحث دوم: ناصبیوں کا صحابہ کے بارے میں عقیدہ : ناصبیوں کی تعریف : علامہ فیروز آبادی کہتے ہیں : (( والنواصب والناصبۃ وأہل النصب المتدینون ببغض علي لأنہم نصبو لہ : أی عادوہ۔)) ((نواصب یا ناصبی یا اہل نصب ان لوگوں کو کہتے ہیں جوحضرت علی سے بغض رکھنے کو دین سمجھتے ہیں ۔ اس لیے کہ ان لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بیر رکھی ہوئی ہے ، یعنی دشمنی کرتے ہیں ))۔ [1] علامہ مقریزی کہتے ہیں : نواصب ناصبی کی جمع ہے ، اس سے مراد حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ بغض رکھنے میں غلو کرنے والے ہیں ۔[2] شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ اہلسنت والجماعت کا عقیدہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
Flag Counter