Maktaba Wahhabi

86 - 83
کروگے۔ اللہ کی قسم ! دھوکہ کھایا ہوا وہ انسان ہے جس کو تم دھوکہ دیدو۔ اور جو تم سے کامیاب ہوگیا اللہ کی قسم وہ رسواکن تیر سے کامیاب ہوگیا ۔ اور جس نے تم سے تیر اندازی کی ؛ حقیقت میں اس نے بغیر پھل والا تیر پھینکا ۔ اللہ کی قسم اب میرا یہ حال ہے کہ میں تمہاری بات کی تصدیق نہیں کرتا۔ اورنہ ہی تمہاری مدد کی امید کرتا ہوں ۔ اور نہ ہی تمہاری وجہ سے دشمن کو ڈراتا ہوں ۔‘‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بیٹوں کو رسوا کرنا : انہوں نے جناب حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بعد ان کے بیٹے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو تو بہت ہی زیادہ خجل کیا ۔ وہ اس طرح سے انہیں ڈھیروں خط لکھ کر اپنے پاس بلایا ۔ اور جب آپ ان کے پاس چلے آئے ‘آپ کے ساتھ آپ کے اہل خانہ ‘اقارب اور ساتھی بھی تھے؛ تو انہوں نے آپ کو اکیلے چھوڑ دیا ؛اور آپ کی مدد سے پیچھے ہٹ گئے ۔ بلکہ ان میں سے اکثر دشمن کے خوف اور [منصب کی ] لالچ میں دشمنوں کی صفوں میں جاملے ۔ اورآپ کی اور آپ کے بہت سے اہل خانہ جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ‘ کی شہادت کا سبب بن گئے ۔[1] حضرت زید بن علی رحمۃ اللہ علیہ کو رسوا کرنا : انہوں نے ایسے ہی حضرت زید بن حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو بھی خجل کیا ۔ ان لوگوں نے ان کے ساتھ مدد اور نصرت کا وعدہ کیا ۔ اورجب معاملہ سنگین ہوگیا ‘ اور جنگ کی گھڑی آن پہنچی ؛ تو آپ کی امامت کا انکار کردیا ‘اس لیے کہ آپ نے خلفاء ثلاثہ
Flag Counter