Maktaba Wahhabi

57 - 269
کیے تو ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے، نہ انھیں کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔‘‘ [1] مذکورہ آیت نازل ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلمان رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا: ’’یہ (مذکورہ) آیت تمھارے ساتھیوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔‘‘ پھر فرمایا: ’’جو شخص عیسیٰ علیہ السلام کے دین پر اسلام کی حالت میں مرا جبکہ اس نے ابھی میری نبوت کی خبر نہیں سنی تھی تو وہ خیر حاصل کر لے گا اور جس نے میری نبوت کی اطلاع سنی لیکن ایمان نہ لایا تو وہ ابدی ہلاکت میں چلا جائے گا۔‘‘ [2]
Flag Counter