Maktaba Wahhabi

52 - 269
جگہ پر اس پانی کا چھڑکاؤ کرو۔ میرے پاس اللہ کی مخلوق میں سے ایک مخلوق (فرشتے) آئے گی وہ بدبو کو پسند نہیں کرتی اور کھاتی بھی کچھ نہیں۔ اس کے بعد تم دروازہ بند کر کے نیچے چلی جانا۔‘‘ فرماتی ہیں: میں نے یہ سب کچھ کیا۔ پھر تھوڑی دیر بیٹھی رہی۔ میں نے ایک بھنبھناہٹ سی محسوس کی۔ جب میں اوپر گئی تو وہ فوت ہو گئے۔ [1] اے صحابی رسول! اللہ آپ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ اور آپ کو اتنے انعامات عطا فرمائے جتنی آپ نے اسلام اور مسلمانوں کے لیے خدمات انجام دی تھیں۔ آمین! آپ کی وفات 35ھ کو مدائن میں ہوئی۔ یہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا دورِ خلافت تھا۔ [2]
Flag Counter