Maktaba Wahhabi

174 - 269
رضا تلاش کرتے ہیں۔ اور جب تم احرام کھول دو تو شکار کرسکتے ہو، اور کسی قوم کی دشمنی تمھیں صرف اس لیے ان سے زیادتی کرنے پر آمادہ نہ کرے کہ انھوں نے تمھیں مسجد حرام سے روک دیا تھا، اور تم نیکی اور پرہیز گاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرو ، اور گناہ اور زیادتی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو، اور اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔‘‘ [1] مسلمانوں نے کہا: ہم نے اپنے رب کا حکم سنا اور مان لیا، پھر انھوں نے اللہ کے دین کا جھنڈا بلند کیا اور اللہ کے دین کی دعوت کے لیے میدان میں اترے تو دنیا نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انھیں اپنا رہبر اور لیڈر بنا کر اپنی پشتوں پر بٹھایا۔ لیکن آج اسلاف کے ان جانشینوں اور بیٹوں کی حالت کیا ہے جنھوں نے اپنے اسلاف کی ان محنتوں کو ضائع کر دیا جن سے انھوں نے اللہ کے دین کو مضبوط کیا تھا۔ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکارو! یہی وہ سیدھا راستہ ہے جس پر تمھارے اسلاف نے قربانیاں دیں۔تم بھی اسی سیدھے اور سچے راستے پر واپس آجاؤ۔
Flag Counter