Maktaba Wahhabi

145 - 269
والے تھے۔ اپنے اہل خانہ پر مہربان اور اپنے ساتھیوں کے وفا شعار تھے۔ قریش کے محبوب ترین فرد تھے بلکہ لوگوں کے محبوب ترین اور ان سب سے شفیق تھے۔ پرہیز گاری اپناتے ہوئے شبہات سے بچتے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے اور اعمال کی پیروی کرتے تھے۔ ایک دن سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے بیٹے نے ان سے کہا: ’’ابا جان! آپ انصار کی جماعت سے ایسا برتاؤ کرتے ہیں جو آپ دوسروں سے نہیں کرتے۔‘‘ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اس سے پوچھا: ’’کیا تمھارے دل میں اس سلسلے میں کوئی دریافت طلب بات ہے؟ ‘‘ بیٹے نے جواب دیا: ’’جی نہیں! لیکن میں آپ کے اس عمل سے کچھ حیران ہوا ہوں۔‘‘ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’انصار سے صرف مومن ہی محبت کرتا ہے اور صرف منافق ہی ان سے نفرت کر سکتا ہے۔‘‘ [1]
Flag Counter