4 : مصیبت زدہ کو چاہیے وہ دوسرے مصیبت زدہ لوگوں کی راہوں کی اتباع کرتے ہوئے اپنے دکھ کی آگ کو ٹھنڈا کرے‘ ہر وادی میں خوش نصیب لوگ ہوتے ہیں ۔ 5 : انسان کو جان لینا چاہیے کہ آہ وبکاکرنے سے کوئی بھی چیز واپس نہیں آئے گی۔بلکہ اس تکلیف اور دکھ میں اضافہ ہوگا۔در حقیقت گریہ و زاری کرنا مرض کابڑھنا ہے۔ 6 : یہ بھی جان لینا چاہیے کہ گریہ وزاری کرنے سے دشمن خوش ہوتے ہیں ۔ اور دوست کواس سے تکلیف ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہوتا ہے‘ اور شیطان خوش ہوتا ہے اورانسان کا اجر وثواب ضائع ہوجاتا ہے اور اس کانفس کمزور پڑ جاتا ہے۔ 7: انسان کو یہ یقین چاہیے کہ آخر کار اس نے اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ کر جانا ہے اوردنیا کی ہر چیزکو اپنے پیچھے چھوڑ جانا ہے۔ اور اپنے رب کے پاس اس حالت میں آئے گا جیسے اسے پہلے |