نیزرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ’’بھلائی اور نیکی کے کام کرنا ‘برائی کی راہوں اورآفات اور ہلاکت خیز امور سے بچا لیتے ہیں ۔‘‘ الحاکم (۳/۵۶۸)۔وصحیح الجامع (۳۷۹۵) اسی وجہ سے صدقہ کرنا بھی علاج کی ایک قسم سمجھا جاتا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’صدقہ سے اپنے مریضوں کا علاج کرو۔‘‘ [رواہ الطبراني والبیہقي ‘ وصحیح الجامع (۳۳۵۸)۔] اپنے آپ پر دم کیسے کریں ؟ اول: ہتھیلیوں پرپھونک ماریں : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ہر رات جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بستر پر تشریف لاتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کوملا لیتے؛ پھر ان پر پھونک مارتے اور پھر:﴿سورہ اخلاص اور سورۃ الفلق اور |